اسرائیل: بس اڈے پر چاقو حملے میں ایک یہودی ہلاک ،4 زخمی

اسرائیل: بس اڈے پر چاقو حملے میں ایک یہودی ہلاک ،4 زخمی
کیپشن: Israel: One Jew killed, 4 injured in knife attack at bus station

ویب ڈیسک:شمالی اسرائیل کے شہر حیفا میں چاقو برادر شخص کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حملہ حیفا کے ایک بس اور ٹرین اسٹیشن پر ہوا، حیفا شہر میں یہودی اور عرب آبادی ساتھ رہتی ہے۔

اسرائیل کی ایمرجنسی ریسکیو سروس کے مطابق حملے کے بعد ایک تقریباً 70 سالہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ 4 دیگر افراد زخمی ہوئے،زخمیوں میں ایک کی حالت نازک اور تین کی تشویش ناک ہے۔

اسرائیلی پولیس نے اسے ”دہشت گرد“ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے، حکام نے حملہ آور کی شناخت اسرائیل کی دروزی عرب اقلیت کے ایک فرد کے طور پر کی ہے۔