آئی ایم ایف کیساتھ وزارت خزانہ ومنصوبہ بندی حکام کے مذاکرات کی تفصیلات  آگئیں  

آئی ایم ایف کیساتھ وزارت خزانہ ومنصوبہ بندی حکام کے مذاکرات کی تفصیلات  آگئیں  
کیپشن: The details of the negotiations of the Ministry of Finance and Planning authorities with the IMF have come

 ایک نیوز: ذرائع  کے مطابق  آئی ایم ایف کیساتھ وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی حکام کے مذاکرات کی تفصیلات سامنے آگئیں  ہیں۔   

ذرائع کے مطابق پلاننگ کمیشن وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے آئی ایم ایف کو گرین انیشیٹو رپورٹ جمع کرائی، وزارت منصوبہ بندی نے گرین انیشیٹو پر رپورٹ میں موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں پر رپورٹ دی ،وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف مطالبے پر پلاننگ کمیشن کو رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی تھی ،یہ رپورٹ آئی ایم ایف نے سب سے پہلے مطالبات میں شامل کر رکھی تھی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ   پلاننگ کمیشن میٹنگ میں رواں مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی اخراجات اور کٹوتی پر بھی بات چیت کی گئی، وزارت خزانہ، وزارت منصوبہ بندی حکام نے تعارفی سیشن میں بریفنگ دی، پلاننگ کمیشن معاشی ٹیم کل سے آئی ایم ایف وفد سے باقاعدہ مذاکرات کا آغاز کرے گی،وزارت خزانہ شیڈول  کے مطابق آئی ایم ایف سے کل وزارت خزانہ اور دیگر وزارتوں کی میٹنگز ہوں گی ۔