ایک نیوز: 62ویں نیشنل پولو چیمپئن شپ کل سے لاہور میں شروع ہوگی۔
صدر لاہور پولو کلب اعظم حیات نون کے مطابق چیمپئن شپ میں 5ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی، چیمپئن شپ کی ہر ٹیم میں دو غیرملکی پلیئرز نمائندگی کریں گے ، چیمپئن شپ میں ہر ٹیم چار میچز کھیلے گی۔
صدر لاہور پولو کلب کے مطابق چیمپئن شپ کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 16مارچ کو ہوگا ، فائنل میچ کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری ہوں گے ۔