کھوکھلے نعرے لگانے والوں نے لیپ ٹاپ دیئےنہ  ہسپتال  بنائے،عطا تارڑ

کھوکھلے نعرے لگانے والوں نے لیپ ٹاپ دیئےنہ  ہسپتال  بنائے،عطا تارڑ
کیپشن: Those who raised hollow slogans made the hospital without laptops, Ata Tarar

ایک نیوز: وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کھوکھلے نعرے لگانے والوں نے لیپ ٹاپ دیئےنہ  ہسپتال  بنائے  ہیں۔  

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا  کل ن لیگ کی مخلوط حکومت کو ایک سال مکمل ہو جائے گا، پاکستان کیخلاف آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے، ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست کی قربانی دی۔ 

انہوں نے کہا  ملک میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہو کر1.5فیصد پر آگئی، گزشتہ سال مہنگائی 23فیصد پر تھی، ملک میں مہنگائی9سال 5ماہ کی کم ترین سطح پر آئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی بہتری کیلئے فیصلے کئے گئے، پچھلے ایک سال میں مہنگائی23فیصد سے کم ہو کر1.5فیصد پر آگئی، پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی آ رہی ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ۔ 

وفاوزیر نے  کہا محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جس میں ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے، ایس آئی ایف سی اور آرمی چیف نے جو کردار ادا کیا وہ قابل ستائش ہے، سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، مہنگائی میں واضح کمی کے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ،وزیر اعظم نے اپنی ٹیم سے کہا مہنگائی میں مزید کمی کیلئے محنت کریں، آئی ٹی ایکسپورٹ میں 32فیصد اضافہ ہوا ہے، کھوکھلے نعرے لگانے والوں نے لیپ ٹاپ دیئےنہ  ہسپتال  بنائے  ہیں۔