ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے 

ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے 
کیپشن: The Bureau of Statistics has released monthly inflation data

 ایک نیوز: فروری میں مہنگائی کی شرح میں ماہانہ بنیادوں پر 0.82 فیصد کی کمی، جولائی تا فروری سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 5.85 فیصد پر آگئی، ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

 رپورٹ کے مطابق فروری 2025 میں فروری 2024 کے مقابلے میں مہنگائی 1.52 فیصد کم ہوئی، سال کے پہلے ماہ جنوری میں مہنگائی 2.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، فروری 2024 میں مہنگائی کی شرح 23.1 فیصد تھی۔ 

ادارہ شماریات کا کہناہے کہ  ایک ماہ میں تازہ پھل 14.9 فیصد تک مہنگے ہوئے، ماہ فروری میں چینی 9 فیصد،مکھن 5.6 فیصد تک مہنگا ہوا، ایک ماہ کے دوران مصالحہ جات 1.6 فیصد مہنگے ہوئے،مشروبات، گھی، گوشت، چاول اور کوکنگ آئل بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ فروری میں ٹماٹر 56.7 فیصد سستے ہوئے، ایک ماہ میں پیاز 31.4 فیصد،آلو 20.1 فیصد سستے ہوئے، ماہانہ بنیاد پر تازہ سبزیاں 16.7 فیصد، انڈے 14.2 فیصد سستے ہوئے، ایک ماہ میں دال چنا 10.2 فیصد، چائے کی پتی 10 فیصد ستی ہوئی، گزشتہ ماہ بیسن 8.6 فیصد اور چنے5.5 فیصد سستے ہوئے، ماہ فروری میں گندم 2.9 فیصد،دال ماش 2.8 فیصد سستی ہوئی، ایک ماہ میں آٹا 2.2 فیصد اور مرغی 1.5 فیصد تک سستی ہوئی ہے۔