ایک نیوز(چودھری اشرف) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔
آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنلز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے، پہلے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
پہلے سیمی فائنل میں، جو دبئی میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا، نیوزی لینڈ کے کرس گفنی اور انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ میدان میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے،مائیکل گف تیسرے امپائر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
جبکہ اینڈی پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے،دوسرا سیمی فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا جہاں سری لنکا کے کمار دھرماسینا اور آسٹریلیا کے پال ریفل میدان میں امپائرنگ کریں گے، تیسرے امپائر کی ذمہ داری جوئیل ولسن کے سپرد ہوگی جبکہ رانجن مدوگالے میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

کیپشن: Champions Trophy 2025 Semi Finals Match Officials Announcement