ویب ڈیسک: فلسطینی اور اسرائیلی ہدایتکاروں کی مشترکہ پیش کش نے آسکر ایوارڈ جیت لیا۔
فلسطینی اور اسرائیلی ہدایتکاروں نے مل کر No Other Land(کوئی دوسری زمین نہیں )کے نام سے دستاویزی فلم بنائی ، جس میں ایک فلسطینی کارکن اور اسرائیلی صحافی کے درمیان جذباتی تعلق کی کہانی بیان کی گئی ہے۔
ہالی ووڈ کے ڈولبی تھیٹر میں یہ ایوارڈ فلسطین کے باسل عدرا اور اسرائیلی صحافی یوفال ابراہیم نے وصول کیا،فلم میں باسل کو مغربی کنارے کے علاقے مسافر یطا میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اپنی قوم کی جبری ہجرت کی مزاحمت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
فلم میں اسرائیلی فوجیوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ گھروں کو منہدم کر رہے ہیں اور وہاں فوجی تربیت کا علاقہ قائم کرنے کیلئےمقامی آبادی کو بے دخل کر رہے ہیں،اس حوالے سے باسل نے بتایا کہ فلم حقیقت کی عکاسی کرتی ہے جس کا ہمیں کئی دہائیوں سے سامنا ہے۔
خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں ابھی تک 50ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں جبکہ لاکھوں زخمی ہیںجبکہ جنگ بندی معاہدہ ہونے کے بعد بھی اسرا ئیل کی کارروائیاں جاری ہیں۔
فلسطینی اور اسرائیلی ہدایتکاروں کی مشترکہ پیش کش نے آسکر جیت لیا
Mar 03, 2025 | 14:18 PM