عمران خان کے کانوں کے معائنے کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

Mar 03, 2025 | 13:50 PM

 ایک نیوز: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کانوں کے طبی معائنے کیلئے پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی چار رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
  جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر الطاف حسن، ڈاکٹر عمر فاروق شامل ہیں،ڈاکٹر علی عار ف اور ڈاکٹر تاشفین امتیاز بھی ٹیم میں شامل ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ٹینٹس بیماری کی عرصے سے شکایت رہی ہے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرض سے انسان مختلف قسم کی آوازیں کانوں میں محسوس کرتا ہے، دو سر ے لوگ اس آواز کو نہیں سن سکتے، بانی کے ذاتی معالج اور پمز کی میڈیکل ٹیم پہلے بھی دوائیاں تجویز کر چکے ہیں۔    

مزیدخبریں