ویب ڈیسک: جاپان کے ناگائیزومی پارک کو باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے چھوٹا پارک قرار دیا گیا ہے جس کا رقبہ صرف 2 1/2 مربع فٹ ہے،ناگائیزومی کے قریب پارک ٹوکیو سےایک گھنٹے کی مسافت پر ہے۔
یہ پارک سال 1988میں ناگیزومی ٹاؤن کے کنسٹرکشن مینجمنٹ ڈویژن کے ایک ورکر نے اس وقت بنایا تھا جب وہ امریکا کے دورے سے واپس جاپان آیا تھا،ورکر نے یہ پارک بنا کر نام گینز بک آف ورلڈریکارڈ میںلکھوایا۔
کنسٹرکشن مینجمنٹ ڈویژن کے ایک ٹیم لیڈر، شوجی کویاما نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم کو بتایا کہ اس نے امریکا میں چھوٹے پارک کو دیکھا تو اس نے اس سے بھی چھوٹا پارک بنانے کا فیصلہ کیااوریہ پارک 1988 میں مکمل ہوا۔
دنیا کا سب سے چھوٹا پارک کس ملک میں ہے؟
Mar 03, 2025 | 11:20 AM