پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغازپر143پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغازپر143پوائنٹس کا اضافہ
کیپشن: Pakistan Stock Exchange increased by 143 points at the start of business

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغازپرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 143 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1لاکھ 13 ہزار 394 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔    

خیال رہے کہ  گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 67 پیسے پر بند ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے ملا جلا رجحان رہا  تھا،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں451پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1 لاکھ 13 ہزار 251 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔    

خیال رہے کہ سونے کی قیمت میں بھی رواں ہفتے اتار چڑھائو دیکھنے میں آیا، سونے کی نئی قیمت 2ہزار 500روپے  کمی کے بعد 3 لاکھ 500 روپے فی تولہ  ہوگئی تھی۔