ایک نیوز: صدر یورپی کمیشن ارسولاوان ڈیرکا کہنا ہے کہ یورپ کودوبارہ مسلح کرنے کی ضرورت ہے ، اگلے ہفتے یورپ کے دفاعی اجلاس میں منصوبہ پیش کروں گی۔
ارسولاوان ڈیر نے کہا کہ امریکا کودکھانے کی ضرورت ہے جمہوریت کے دفاع کیلئے متحد ہیں، طویل مدت کیلئے دفاعی سرمایہ کاری کوبڑھانا ہوگا، یورپ کی سلامتی کیلئے جدید فضائی دفاعی نظا م تیارکرنا ہوگا، یورپ کیلئے یوکرین کومضبوط پوزیشن پر لانا ضروری ہے۔
ارسولاوان ڈیر یونے مزید کہا کہ کرین کوسلامتی کی ضمانت دیئے بغیر معاہدہ کامیاب نہیں ہوگا۔
دوسری جانب یوکرینی صدرزیلنسکی کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ امریکا کیساتھ ہمارے تعلقات جاری رہیں گے،امریکا کے ساتھ معدنیات کےمعاہدے کیلئے تیارہیں، یقین ہے امریکا بھی معدنیات کے معاہد ےکیلئے تیار ہوگا۔
فرانس اوربرطانیہ نے یوکرین میں ایک ماہ کی جنگ بندی کی تجویزدے دی، فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کودفاعی اخراجات جی ڈی پی کے3.0 سے3.5 فیصد تک بڑھانا چاہیے، فرانس اوربرطانیہ نے یوکرین میں ایک ماہ کی جنگ بندی کی تجویز دی۔

کیپشن: Europe needs to be rearmed: President of the European Commission Ursulavan Der