ایک نیوز: لاہور شہر میں بادلوں کا بسیرا ہے، موسم خوشگوار ہو گیا،شہر میں مختلف مقامات پر رم جھم جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا لاہور کو متحرک رہنے کی ہدایات کر دیں ۔
اسلام آباد،شمال مشرقی ووسطی پنجاب میں گرج چمک سے بارش کی پیشگوئی ہے،خطہ پوٹھوہار ، مری ، گلیا ت،خیبرپختونخوامیں بارش،پہاڑوں پربرفباری متوقع ہے،شمال مشرقی بلوچستان،گلگت بلتستان ، کشمیرمیں بارش،پہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے،خطہ پوٹھوہار،بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر میں موسلا د ھاربارش،پہاڑوں پرشدیدبرفباری متوقع ہے۔
بالائی پنجاب اورجنوبی خیبر پختونخوامیں چند مقامات پرژالہ باری کابھی امکان ہے،شدیدبارش، برفباری سےمری، گلیات، ناران، کاغان میں سڑکوں کی بندش متوقع ہے،دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استورمیں ٹریفک کی روانی متاثرہونے کاامکان ہے۔
ہنزہ، سکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلی میں سڑکوں کی بندش کاامکان ہے،مری،گلیات،کشمیر،گلگت بلتستان،خیبرپختونخوامیں لینڈسلائیڈنگ،برفانی تودےگرنےکاخطرہ ہے ،بارش اوربرفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے،غیرضروری سفرسےاجتناب کی ہدایت ہیں۔
لہہ منفی14ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ سرد ترین علاقہ ریکارڈ کیاگیاہے۔
لاہور میں ہلکی بارش ،موسم خوشگوار ہو گیا
Mar 03, 2025 | 09:28 AM