جنگ بندی کے باوجود غزہ پراسرئیلی حملے ،4افراد شہید 

جنگ بندی کے باوجود غزہ پراسرئیلی حملے ،4فراد شہید 
کیپشن: Despite the cease-fire, Israeli attacks on Gaza, 4 Farad martyred

ایک نیوز: صہیونی فوج کے جنگ بندی کے باوجود غزہ پرحملے جاری ہیں، غزہ کے مختلف علاقوں میں حملوں سے4افراد شہید اور5زخمی ہوگئے ۔
اسرائیلی وزیر ا عظم نیتن یاہو نے غزہ میں تمام امدادی سامان کے داخلے پرپابندی لگادی ،اسرائیل جنگ بندی میں 2 ہفتے کی توسیع کاامریکی منصوبہ اپنارہا ہے، جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے تک پہنچنے کےمذاکرات نہیں ہوئے۔
 حماس نے امداد روکنے کوجنگ بندی کی خلاف ورزی قراردے دیا ،حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کی اصل شرائط کااحترام کرے،دوسری جانب برطانوی خیراتی ادارے پر حماس کوفنڈنگ کاالزام سامنے آیا ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی خیراتی ادارے پر الزام ہے کہ اسکےفنڈز غزہ میں صحیح جگہ نہیں پہنچے۔
 برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانوی خیراتی ادارے کوپولیس تحقیقات کاسامنا ہے،دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فنڈز حماس کی مددکیلئے استعمال ہوسکتےہیں، خیراتی ادارہ خاص طور پربچوں کومالی امدادفراہم کرتا ہے،امداد 7ا کتوبر 2023 کےبعداسرائیلی کارروائی کے دوران غزہ بھیجی گئی تھی۔