جنگ بندی منصوبے پر امریکا کیساتھ ملکرآگے بڑھنا ہوگا:برطانوی وزیراعظم

Mar 03, 2025 | 08:43 AM

ایک نیوز:برطانوی وزیر اعظم نے یورپی رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ برطانیہ، فرانس اوردیگرنےیوکرین جنگ بندی منصوبے پراتفاق کیا ہے، جنگ بندی منصوبے پر امریکا کیساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا،مل کرآگے بڑھنا ہوگا۔
سر کیئرسٹارمر کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت یوکرین کو1.6ارب پاؤنڈ امداددے گی، یوکرین امداد سے 5ہزار سے زائد فضائی دفائی میزائل خرید سکے گا،مقصد یوکرین کومضبوط بنانا ہے تاکہ وہ مضبوط پوزیشن سے مذاکرات کرسکے، یوکرین کوفوجی امداد جاری رکھنے، روس پرمعاشی دباؤ بڑھانے پراتفاق ہوا ہے۔
 وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کے دفاع اورامن کی ضمانت دینےکیلئےاتحاد ہوگا، یوکرین کی ذمہ داری یورپ کی ہےلیکن معاہدے میں امریکی حمایت ضروری ہے،امن معاہدے پرعملدرآمد کیلئے یوکرین میں فوج بھیجیں گے، روس کایوکرین کوغیر فوجی بنانے کامطالبہ ناقابل قبول ہے۔

مزیدخبریں