ویب ڈیسک:قائد ایوان کے انتخاب کے بعد قائد حزب اختلاف کا نام بھی سامنے آگیا۔
سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہوں گے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی عمر ایوب کی اپوزیشن لیڈر تقرری کی منظوری دی تھی، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیلئے آج باقاعدہ درخواست جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف قومی اسمبلی میں 201 ووٹ لیکر وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔