ویب ڈیسک: یوٹیلیٹی اسٹورز میں ساڑھے7 ارب روپے کے رمضان پیکج کے باوجود شہری 3 بنیادی اشیا پر مزید ریلیف سے محروم رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اورگھی کی قیمتیں کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور رمضان پیکچ کے تحت چینی، آٹا اورگھی کی موجودہ قیمتیں برقراررہیں گی۔
ذرائع نے بتایاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) صارفین کیلئے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے برقرار رہے گی، آٹےکے 10کلو تھیلے کی قیمت 648 روپے اور گھی کی فی کلوقیمت 365 روپے برقرار ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی، آٹا اور گھی کی قیمت پہلے ہی کم ہے۔
ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق موجودہ سبسڈی کے باعث قیمتیں مزید کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، یوٹیلٹی اسٹورزپررمضان پیکج کا اطلاق 4 کے بجائے 5 مارچ سے ہوگا۔