مقامی طور پر تیار گاڑیوں کی فروخت میں کمی

Mar 03, 2024 | 22:39 PM

ویب ڈیسک: مقامی طور پر تیار ہونیوالی گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سات ماہ میں  49فیصد کمی ہوئی ہے
مقامی طور پر تیار گاڑیوں کی فروخت میں بڑےپیمانے پر کمی سےگاڑیوں کے پرزہ جات تیار کرنیوالی صنعت شدید مشکلات کا شکار ہے۔ 
آٹو اندسٹری اور وینڈرز کو پہلے ہی ایل سی کھولنے کے معاملات ، طلب میں کمی سے مالی مسائل تھے ، رواں برس جولائی تا جنوری کے 7 ماہ کے دوران مقامی طور پر تیار38464کاریں فروخت ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ برس اس عرصے میں74933کاریں فروخت ہوئی تھیں اس طرح کاروں کی فروخت میں 49فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ماہ جنوری 2024کو ملک بھرمیں صرف 7802کاریں فروخت ہوئیں۔

مزیدخبریں