ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں سالانہ بنیادوں پر 8فیصد جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 19فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
پٹرولیم مصنوعات کی طلب فروری میں پانچ ماہ کی کم ترین سطح 1.12 ملین ٹن پر پہنچ گئی، جس کی بنیادی وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، صنعتی سرگرمیوں میں کمی، زرعی ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی اور فرنس آئل سے چلنے والے پاور پلانٹس کے بجائے مقامی کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس اور نیو کلیئر پاور پلانٹس کی پاور سسٹم میں شمولیت ہے۔
فروری کے مہینے میں سالانہ بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں 8 فیصد جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 19کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں 19فیصد کمی ریکارڈ
Mar 03, 2024 | 22:35 PM