شدید تناؤ سے امراض قلب، ذیابیطس کاخطرہ بڑھنےکاخدشہ

شدید تناؤ سے امراض قلب، ذیابیطس کاخطرہ بڑھنےکاخدشہ
کیپشن: شدید تناؤ سے امراض قلب، ذیابیطس کاخطرہ بڑھنےکاخدشہ

ویب ڈیسک :ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ شدید تناؤ سے امراض قلب، ذیابیطس کاخطرہ بڑھنےکاخدشہ بڑھ سکتا ہے۔
 پیٹ اور کمر کے گرد چربی کے اجتماع، ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول، ہائی بلڈ شوگر اور خون میں چکنائی بڑھنے جیسے امراض کے مجموعے کو میٹابولک سینڈروم کہا جاتا ہے، جس سے امراض قلب، ذیابیطس ٹائپ 2 اور فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔
جرنل برین، بی ہیوئیر اینڈ امیونٹی ہیلتھ میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دائمی تناؤ کے شکار افراد کے جسم میں ورم بڑھتا ہے اور ورم سے میٹابولک سینڈروم سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔