ویب ڈیسک:ماہرین کاکہنا ہے دہی کھانے کی عادت سے آپ ذیابیطس ٹائپ ٹو مرض سے خود کو تحفظ فراہم کر سکتے ہیں
ذیابیطس ٹائپ 2 وہ عام ترین دائمی مرض ہے جس سے صرف پاکستان میں ہی کروڑوں افراد متاثر ہیں۔کچھ افراد میں جینز یا خاندانی تاریخ کے باعث ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دہی کھانے سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے۔
2018 میں یہ درخواست جمع کرائی گئی تھی اور اب ایف ڈی اے کی جانب سے اس دعوے کی مخالفت نہ کرنے کا اعلان کیا گیا۔
دہی کھانے سے ذیابیطس سے بچناممکن ہے،ماہرین
Mar 03, 2024 | 22:18 PM