ویب ڈیسک:بھارت کی مسلم دشمنی کا ایک اور واقعہ، 41 مزدوروں کی زندگیاں بچانے والے مسلمان ہیرو کا گھر مسمارکردیا۔
مسلمان وکیل حسن گزشتہ 10 سال سے اس مکان میں رہائش پذیر تھا۔ مکان مسمار کرنے کے حوالے کوئی پیشگی اطلاع بھی نہیں دی گئی۔مکان کے قانونی دستاویز بشمول حکومت کی طرف سے جاری کردہ بجلی کے بل بھی موجود ہیں۔
دوسری جانب دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ وکیل حسن کا گھر سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا، گھر کی مسماری سے قبل وکیل حسن کو اطلاع دی گئی تھی اور گھر والوں کو مکان خالی کرنے کے لیے مناسب وقت بھی دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ دہلی سے تعلق رکھنے والے وکیل حسن نے اس وقت شہرت حاصل کی جب نومبر 2023 میں بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ٹنل ریسکیو آپریشن کے لیے ان کی ٹیم کی خدمات حاصل کی گئیں ۔