ایک نیوز :بالاج ٹیپوقتل کیس میں اہم پیشرفت،ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم یونٹ عمران کشور نے طیفی بٹ کو ذمہ دار قرار دیدیا۔
ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم عمران کشور کامیڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ شواہد سے ثابت ہوا کہ بالاج کو طیفی بٹ نے ہی قتل کروایا۔ملزمان سے تفتیش میں تانے بانے طیفی بٹ سے ہی ملتے ہیں۔ طیفی بٹ بیرون ملک موجود ہے ۔ریڈ وانٹ کا عمل مکمل کرلیا۔جلد طیفی بٹ کو بیرون ملک سے واپس پاکستان لایاجائیگا۔
واضح رہے کہ امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں پولیس کی تحقیقاتی ٹیموں نے ابتک 3مشتبہ افراد کو حراست میں لیاتھا ۔
ذرائع کے مطابق امیر بالاج ٹیپو کو مبینہ طور پر قتل کروانے کی احسن شاہ نے 5کروڑ کی ڈیل کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق احسن شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امیر بالاج ٹیپو کے قتل کی پلاننگ ایک ماہ قبل ہوئی ، بادامی باغ کے رہائشی بزرگ ملک سہیل نے احسن شاہ کی خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ اور خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ سے ملاقات کروائی ، امیر بالاج ٹیپو کے قتل کی احسن شاہ نے 5کروڑ میں ریکی کروانے کی ڈیل کی پچاس لاکھ ایڈوانس وصول کیا۔