کاش اپوزیشن کی بدتمیزی اور شورشعور میں بدل جاتا،مریم اورنگزیب

Mar 03, 2024 | 19:10 PM

ایک نیوز:رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ 9مئی والے پارلیمنٹ میں جتنی بدتمیزی کرلیں،ہنگامہ آرائی کرلیں کچھ نہیں ہو سکتا،کا ش شور شعور میں بدل جاتا۔

رہنما مسلم لیگ ن کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا شہبازشریف نے ہائی سپیڈ میں پنجاب کی خدمت کی۔دن رات ایک کیا،شفافیت،محنت کی مثال کہیں نہیں ملتی ۔،16ماہ کے مشکل حالات میں پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا۔ آج وہی شخص وزیر اعظم کے منصب پر منتخب ہوا ہے ۔

مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ آج پارلیمان کے اندر پاکستان میں وہ لوگ تھے جنہیں اکثریت نے ووٹ دیا ۔آج2013 کا رویہ وہ ذہنیت جب بھی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو وہ مسلط ہونے کی کوشش کرتے ہیں ۔ پاکستان میں جب استحکام آرہا تھا تو2013والے ڈی چوک میں اپنی قبریں کھود رہے تھے ۔آج 9مئی والے پارلیمانی میں پہنچ رہے ہیں پہلے ایوان کے باہر اور ایوان کے اندر سے حملہ آور ہیں۔

رہنما ن لیگ کاکہنا تھا کہ ساڑھے 4سال ملک کو لوٹنے والوں نے ملک پر مسلط ہو کے ترقی روکی ملک میں کرپشن کا بازار گرم کیا ۔  ہم نے تو کوئی ملک دشمنی نہیں کی ہم ریاست کے اوپر حملہ آور نہیں ہوئے ۔9مئی والی ذہنیت ملک کو ترقی سے روک رہی ہے۔یہ2013 والے نہ بدلے ہیں اور نہ  بدلنے والے ہیں ۔ہم عوام کی خدمت کریں گے یہ گالم گلوچ کریں گے ۔

مریم اورنگزیب کا اپوزیشن کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہنا تھاکہ  پنجاب کے اندر جہاں بھی ہارے ہیں وہاں دھاندلی ہوئی ہے جہاں جیتے ہیں وہاں شفافیت ہیں۔اگر آپکو کوئی شکایت ہے تو الیکشن کمیشن جائیں۔الیکشن کمیشن والے کہتے ہیں شواہد دیں تو جواب دیتے ہیں ٹی وی سےلیں۔ پاکستان کو2018میں واپس جہاں چھوڑا تھا وہاں سے ہی ترقی کا سفر جاری کریں گے۔

مزیدخبریں