ایک نیوز:وزیراعلیٰ مریم نوازکا فورٹ عباس کے 20سالہ معذوربچے کی سوشل میڈیااپیل پرفوری ایکشن،الیکٹرانک وہیل چیئر کی فراہمی،امداد کی یقین دہانی بھی کرادی۔
ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پرفریادی بچے کے گھر پہنچ گئے۔ بچے کو الیکٹرانک وہیل چیئر اور تحائف پیش کئے۔
ڈپٹی سپیکر نے معذور بچے احمد رضا کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے ویڈیو کال پر بات کروائی۔مریم نواز نے احمد رضا کو نوکری دینے کاوعدہ بھی کیا۔
ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کاکہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نےبچے کو اپنا فون نمبر دیا تا کہ وہ جب چاہے بات کر سکتا ہے۔