ایک نیوز:ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی جانب سے شہبازشریف کو وزیراعظم بننےپرمبارکباد پیش کی گئی ۔
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کا تہنیتی پیغام میں کہنا تھا کہ دونوں ممالک پاک ایران تعلقات و تعاون کو مضبوط بنانے و توسیع کے لیے مزید محنت کریں گے۔ پاک ایران تعلقات و تعاون کے فروغ و استحکام کا عمل گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط کےتناطر میں انجام دیا جاے گا ایران اپنی مستقل پالیسی کے دائرہ کار میں برادر و پڑوسی پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں کو مضبوط اور گہرا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ نئی پاکستانی حکومت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی جانب قدم اٹھائے گی۔اللہ تعالیٰ سے نئی حکومت کی کامیابی اور پاکستانی قوم کی خوشیوں اور بھلائی کے لیے دعائیں ہیں۔
دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی جانب سے بھی شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی گئی۔