ایک نیوز :وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی مزار قائد پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی،فاتحہ خوانی کی۔
مزار قائد پہنچنے پر نیوی کے خصوصی دستے نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو سلامی پیش کی۔مزار قائد پر موجود مہمانوں کی خصوصی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کامزار قائد پرمیڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کل ہی بلوچستان میں الیکشن کے بعد آج پہلا دن تھا۔سب سے پہلے گوادر گئے چیف سیکرٹری کو وہاں چھوڑا ہے۔گوادر میں جہاں جہاں پانی ہے کل تک نہیں ہوگا۔بلوچستان کے لوگ قائد اعظم سے عقیدت رکھتے ہیں۔اسی وجہ سے مزارقائد پر انا ضروری سمجھا۔لااینڈ آرڈر بلوچستان میں چیلنج ہے ۔بلاول بھٹو زرداری بھی بلوچستان کے مسائل پر سنجیدہ ہیں ۔
سوفراز بگٹی کاکہنا تھاکہ ہم پہاڑوں پرجانے والوں کو واپسی کی دعوت دیتے ہیں ۔پہاڑوں سے واپس آنے والوں کو عام معافی کا اعلان کرتا ہوں ۔احتجاج بلوچستان میں کہیں نہیں ہورہا۔پیپلزپارٹی کو بھی شکایت تھی کچھ علاقوں میں دھاندلی ہوئی ہے ۔مولانا فضل الرحمان نے جو بیان دیا اس کی مذمت کرتا ہوں ۔مولانا صاحب کی جماعت بلوچستان سے ہمیشہ 8 سیٹیں بلوچستان سے جیتتے ہیں ۔مولانا صاحب اپنے ڈیرہ اسماعیل سے ہار گئے بلوچستان سے جیتے۔