ایک نیوز:پیپلزپارٹی کے رہنما نوابزادہ جمال رئیسانی کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں اپنی تقریر کے دوران اہم مسائل کی نشاندہی کی۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نوابزادہ جمال رئیسانی کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ وزیراعظم نے نوجوانوں کے مسائل ، سائنس اور ٹیکنالوجی اور دہشتگردی کی نشاندہی کی ۔شہبازشریف نے ایک اچھا رو ڈ میپ دیا ہے اب ہماری ذمہ داری ہے ہم اس پرعمل کریں۔
جمال رئیسانی کاکہنا تھاکہ آج ایوان کی کارروائی دیکھ کر بہت مایوسی ہورہی ہے۔بزرگوں کو ایسے حرکتیں کرنے کے بجائے ہمارے لیے رول ماڈل ہونا چاہیے تھا ۔ہمارے بزرگوں کو سیاسی سنجیدگی کا مظاہرہ کرناچاہیے۔میں کروں تو مجھے کوئی سمجھا سکتا ہے۔ہمارے بزرگ ایسے کریں گے تو ان کو کون سمجھائے گا۔اللہ ان کو ہدایت دے۔