ایک نیوز:وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز احمد بگٹی کادورہ گوادر،بارش سے متاثرہ افراد میں امدادی اشیا تقسیم کیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کل تک گوادر شہرسے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل ہوجائے گا، نقصان کے تعین کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو20 روز کے اندر مکمل رپورٹ پیش کرے گی ، بارشوں اور سیلابی پانی سے سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا۔
میرسرفرازاحمد بگٹی کاکہنا تھاکہ متاثرین کی بحالی تک انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پہلا مرحلہ ریسکیو دوسرا متاثرین کی بحالی کا ہے۔ آبادی سے بارشوں کے پانی کا اخراج اور معمولات زندگی کی بحالی کے لئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔
ارکان اسمبلی ظہور بلیدی،علی مدد جتک،مولانا ہدایت الرحمان،عبید گورگیج ،چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔