ایک نیوز :سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفیکیشن گزٹ میں شائع کروانے کےلیے بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے صدر عارف علوی کو خط لکھا خط میں لکھا گیا کہ میاں شہباز شریف آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت 201 ووٹ لیکر وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہوگئے ہیں۔
قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو 16 واں قائد ایوان اور ملک کا 24 واں (نگران وزیراعظموں کو ملا کر مجموعی طور پر 33 واں) وزیراعظم منتخب کر لیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے لیے ہونے والے انتخاب کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف 201 ووٹ لیکر وزیراعظم پاکستان منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے۔