قومی اسمبلی کا اجلاس :اپوزیشن کا احتجاج ،پوسٹر لیکر اسپیکر ڈائس کے سامنے بیٹھ گئے

Mar 03, 2024 | 12:14 PM

ایک نیوز :وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن اور حکومتی ارکان آمنے سامنے آگئے ،اپوزیشن کے ارکان اپوزیشن اراکین سپیکر ڈائس کے سامنے پوسٹرز لیکر بیٹھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے شروع ہوتے ہی ن لیگ کے اراکین اور اپوزیشن اراکین آمنے سامنے آگئے،دونوں طرف سے شدید نعرے بازی کی گئی ،لیگی ارکان نے شیر شیر کے نعرے لگائے جبکہ اپوزیشن ارکان نےمینڈیٹ چور کے نعرے شروع کردیئے ۔لیگی ارکان نے گھڑی چور کے نعرےجواب میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے تیرا یار میرا یار قیدی نمبر 804 کے نعرے لگائے۔اپوزیشن کے شور وشرابے کی وجہ سے  سپیکرقومی اسمبلی  نے پیڈ فون لگا کر  وزیراعظم کے انتخاب کا طریقہ کار بتایا

قبل ازیں ۔ جام کمال یوسف نے بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھالیا۔جام کمال یوسف کے حلف کے دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان کا شور شرابہ اور نعرے بازی کی ۔

کسی بھی بدمزگی سے بچنے کےلئے ن لیگ کے ارکان  نوازشریف کے ارد گرد جمع ہوگئےجبکہ اپوزیشن اراکین سپیکر ڈائس کے سامنے پوسٹرز لیکر بیٹھ گئے۔۔پہلی صف میں نشستوں پر نواز شریف شہباز شریف آصف زرداری بلاول بھٹو زرداری خواجہ آصف موجودہیں ۔

اجلاس میں مجلس وحدت المسلمین نے فلسطین کے عوام کے حق میں بینر لہرا دیئے، اسرائیل کی غنڈہ گردی نامنظور کے نعرے لگائے گئے ۔

مزیدخبریں