ایک نیوز :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں صاف و شفاف انتخابات نہیں ہوئے،پوری دنیا اس کی گواہی دے رہی ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم آئینی طریقہ کار اپنا کر احتجاج کرتے رہیں گے،جب ان سے سوال کیا گیا کہ آج ایوان میں کیا ہونے جارہا ہے آپ احتجاج کریں گے یا کارروائی ہونے دیں گے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کارروائی بھی ہوگی اور احتجاج بھی ہوگا،آج جمہوریت کیلئے ایک سیاہ دن ہے جن لوگوں کو ایوان میں نہیں ہونا چاہئے تھا وہ ایوان میں بیٹھے ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ ہمارا کردار مثبت ہوگا ، ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر آگے بڑھیں گے اور ہم ملک کی بہتری کیلئے کام کریں گے ۔