ایک نیوز :تحریک انصاف کے حمایت ارکان قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ عوام اپنا فیصلہ 8فروری کو سنا چکے ہیں ،آج خانہ پوری ہوگی ۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آنیوالی نومنتخب رکن پارلیمنٹ زرتاج گل نے کہا ہے کہ 8 فروری کو عوام فیصلہ کر چکی ہے، آج یہ خانہ پوری ہو گی، زبردستی جیت کر آئے ہیں ان کی شکلیں دیکھئے گا ان کے اوپر ہی شکست لکھی ہوگی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ اس ہاوس میں ہماری 235 سیٹس ہیں ، حکومتی بنچوں نے ہمارا وؤٹ چوری کیا ہے ، ہماری 180 قومی اسمبلی کی سیٹیں بنتی ہیں ، ہمارے 235 ووٹ بنتے ہیں ایم کیو ایم اور ن لیگ ووٹ چور ہے ، ایوان کے اندر اور باہر ہمارے احتجاج کریں گے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا کہ آج ہم بھرپور مقابلہ کریں گے، حقیقی جیت عوام کی ہوگی ،عوام ہمارے ساتھ ہیں، صدارت کا امیدوار بلوچستان سے لانے کا فیصلہ بلوچستان سے محبت کے ناطے کیا۔
جمشید دستی نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ککڑی حکومت ہے، یہ سب مینڈیٹ چرا کر ائے ہیں، 6 ماہ میں ان کو باہر نکال پھینکیں گے۔