‎ ترقی کا جو سفر 2018 میں رک گیا تھا پھر سے شروع ہوگا ،مریم اورنگزیب

Mar 03, 2024 | 09:58 AM

‎ایک نیوز : ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  ‎وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کیلئے خوشخبری ہیں، انشاءاللہ ‎ ترقی کا جو سفر 2018 میں رک گیا تھا پھر سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد نوجوانوان کے روزگار ، کاروبار اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ‎شہباز شریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا تھا، اب انشاءاللہ معیشت کو استحکام دیں گے ،‎پاکستان میں سیاسی ومعاشی استحکام آئے گا ، عوام کے مشکل حالات بہتر ہونگے ‎ملک میں ایک بار پھر تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت، صنعت، نوجوانوں کی ترقی کا سفر شروع ہو رہا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت  نے ‎چار سال جس بے رحمی سے ملک کے تمام شعبوں کو برباد کیاگیا، ان کی بحالی اور تعمیر نو کا عمل شروع ہوگا ‎شفافیت اور عوامی خدمت کا دور پھر سے شروع ہوگا ‎نوجوان کو لیپ ٹاپ، آئی ٹی میں ترقی، روزگار اور کھیل کے مواقع دینے کا دور پھر شروع ہو رہا ہے ‎پاکستان کے خارجہ تعلقات میں بہتری اور اعتماد کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔

مزیدخبریں