ایک نیوز:ایم کیو ایم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سندھ میں سیینٹ کی 2سیٹو ں پر ضمنی الیکشن نہ لڑنےکااعلان کردیا۔
سینیٹ کی دو خالی نشستوں پر ایم کیو ایم کا کوئی امیدوار حصہ نہیں لے گا۔نثار کھوڑو اور جام مہتاب ڈہر کے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد سینیٹ کی دو نشستیں خالی ہوئیں ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی دونوں نشستوں پر ضمنی انتخابات 14 مارچ کو ہونگے ۔ایم کیو ایم پاکستان آئندہ چند روز ہونے والے سینیٹ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ۔رواں ماہ 49 سینیٹرز اپنی 6 سالہ مدت مکمل کر لینگے ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے مذکورہ نشستوں پر انتخابات سے متعلق شیڈول جاری کیا جائے گا۔