ری سائیکل ہونے والی ’واٹر بیٹری‘ آ گئی

Mar 03, 2024 | 00:14 AM

ویب ڈیسک: سائنس دانوں نے روایتی لیتھیئم آئن بیٹری کے برعکس محفوظ پانی کی بیٹری ایجاد کرلی۔
میلبرن کی آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی کی رہنمائی میں بین الاقوامی محققین کی ٹیم اور صنعتی شراکت داروں کو ملنے والی یہ کامیابی پانی سے بنائی جانے والی توانائی ذخیرہ کرنے والی بیٹری کے میدان میں ایک اہم پیشرفت ہے اور یہ ٹیکنالوجی کی کارکردگی اور اس کی زندگی کو بہتر کر سکتی ہے۔
 نئی بیٹری میں آرگینک الیکٹرولائٹ کے بجائے پانی استعمال کیا جاتا ہے جس سے بیٹری انتہائی محفوظ ہو جاتی ہے اور روایتی لیتھیئم آئن بیٹریوں کے برعکس ان بیٹریوں میں نہ آگ لگتی ہے نہ یہ دھماکے سے پھٹتی ہے۔

مزیدخبریں