آن لائن پورٹل پرخودشماری کی تاریخ میں 10مارچ تک توسیع

Mar 03, 2023 | 22:30 PM

ایک نیوز :ملک میں پہلی مردم شماری کا سلسلہ جاری ہے ۔آن لائن پورٹل کے زریعے خود شماری کی تاریخ میں 10 مارچ تک توسیع کردی گئی۔

 ترجمان ادارہ شماریات سرور گوندل کاکہنا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری ایشیا میں پہلی مرتبہ آن لائن خود شماری پاکستان میں ہورہی ہے۔صوبوں کی طرف سے آن لائن خود شماری کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی درخواست کی گئی تھی ۔خودشماری پورٹل پر آن لائن شماری کی تاریخ آج رات بارہ بجے ختم ہورہی تھی۔خودشماری میں توسیع کا فیصلہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔

 سرور گوندل کامزید کہنا تھا کہ خودشماری میں ایک ہفتے کی تجویز بھی زیرغور ہے ۔خودشماری کرنیوالوں کی تعداد بڑھنے کے باعث ویب سائٹ پرلوڈ بڑھ گیا۔ابھی تک 80لاکھ سے زائدافراد نے خود شماری کیلئے ویب سائٹ کا وزٹ کیا۔

مزیدخبریں