ایک نیوز :امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نئی دہلی میں رکشے پر سیر سپاٹے کرنے نکل پڑے۔وہ نئی دہلی میں کواڈ ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے موجود ہیں۔
انٹونی بلنکن نے آج ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے ممبئی اور حیدرآباد سمیت متعدد شہروں میں قائم امریکی قونصل خانوں کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔
A pleasure to meet with our staff from @USAndIndia, @USAndHyderabad, @USAndKolkata, @USAndChennai, @USAndMumbai, and their families. I’m deeply grateful for their hard work and commitment to strengthen our people to people ties and advance the #USIndia strategic partnership. pic.twitter.com/GXEJUJs8aR
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) March 3, 2023
انٹونی بلنکن کاکہنا تھا کہ اپنے اسٹاف سے مل کر خوشی ہوئی، میں ان کی انتھک محنت اور امریکا اور بھارت کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کیلئے کردار ادا کرنے پر بےحد شکرگزر ہوں۔
کواڈ ممالک میں بھارت، امریکا، آسٹریلیا اور جاپان شامل ہیں، آج اس کا اجلاس نئی دہلی میں منعقد ہوا تھا۔
اجلاس کی صدارت بھارتی وزیر خارجہ جےشنکر نے کی جبکہ امریکی سیکریٹری خارجہ، جاپانی وزیر خارجہ یوشیماسا حیاشی اور آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ اجلاس میں شریک تھے۔