کلبھوشن یادو کی دہشت گردانہ کار روائیوں پر بنی پاکستانی فلم کا ٹیزر جاری

 کلبھوشن یادو کی دہشت گردانہ کاروئیوں پر بنی پاکستانی فلم کا ٹیزر جاری
کیپشن: The teaser of the Pakistani film on Kulbhushan Yadav's terrorist activities is out

ایک نیوز :بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی بنائی گئی پاکستانی ایکشن فلم ڈھائی چال کا ٹیزر جاری کردیا گیا، فلم میں شمعون عباسی ، ہمایوں اشرف، عائشہ عمر سمیت دیگر شامل ہیں۔

فلم کو بھارت کی پاکستان میں مداخلت اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی دہشت گرد کاروائیوں پر بنائی گئی ہے۔ فلم کے ٹیزر کو جاری کر دیا گیا۔

فلم کی کہانی فرحین چوہدری نے لکھی،تیمور شیرازی نے ہدایات دیں۔ڈاکٹرعرفان اشرف نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے ۔

 فلم کی ریلیز کے متعلق یہ کہا جارہا ہے کہ فلم رواں برس مئی میں ریلیز کی جائے گی۔