رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کے لئے بڑی خوشخبری

رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کے لئے بڑی خوشخبری
کیپشن: رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کے لئے بڑی خوشخبری

ایک نیوز :رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق حرمین ایکسپریس ٹرین انتظامیہ نے مکہ، مدینہ آنے جانے والےعمرہ زائرین کی سہولت کی خاطر ٹرینوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیاہے۔ٹرین انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  رمضان المبارک کے دوران جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرین سٹیشن سے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اورمدینہ منورہ میں مسجد نبوی جانے والے زائرین کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔
زائرین اپنی سہولت سے جتنی بار چاہیں عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔
زائرین کوٹرین سے آمد ورفت کی سہولت فراہم کرنے کےلیے ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔جدہ میں السلیمانیہ ریلوے سٹیشن سے مکہ کے لیے یومیہ ٹرینوں کی تعداد 58 کردی گئی ہے۔
جدہ سے مکہ و مدینہ کےلیے دوٹرینیں فی گھنٹہ کی حساب سے شیڈول ہیں جبکہ رش کے دنوں میں ان کی تعداد بڑھا دی جائے گی۔