اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان پیکیج کی منظوری دیدی

Mar 03, 2023 | 20:37 PM

ایک نیوز :اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 ارب روپے کے رمضان پیکیج اور فی من گندم کی یکساں امدادی قیمت 3900 روپے مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔
  وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی  نے 5 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی بھی منظوری دے دی، جس کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر انیس اشیاء ارزاں نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔

 اجلاس میں وزارت صنعت وپیداوار نے رواں مالی سال درآمدی گندم کی ملک میں ترسیل کے حوالے سے پاسکو کی حکمت عملی کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رپورٹ کا جائزہ لیا اور فی من گندم کی یکساں امدادی قیمت 3900 روپے مقرر کردی۔

مزیدخبریں