ایک نیوز : کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کو صحت کے خراب ہونے کی وجہ سے دہلی کے سر گنگارام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ 76 سالہ بزرگ کانگریسی لیڈر سونیا گاندھی کے سینے میں انفیکشن ہے، حالانکہ ان کی حالت اب مستحکم ہے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سونیا گاندھی کا علاج ڈاکٹر اروپ باسو، سینئر کنسلٹنٹ، شعبہ چیسٹ میڈیسن اور ان کی ٹیم کر رہی ہے۔ 2 مارچ کو انہیں بخار کی شکایت کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کا علاج مسلسل جاری ہے ۔
یاد رہے کہ سونیا گاندھی چند ماہ قبل گردن کے چیک اپ کے لیے بیرون ملک گئی تھیں۔