ایک نیوز :ممبئی کے باندرہ میں ’کنگ خان‘ کے بنگلے منّت میں دو اجنبی داخل ہو گئے۔سکیورٹی میں کوتاہی سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق سورت کے دو اجنبیوں نے سیکورٹی گارڈز کو چکمہ دیا اور دیوار پھلانگ کر بنگلے میں داخل ہو گئے۔ صرف اتنا ہی نہیں یہ دونوں افراد شاہ رخ کے بنگلے کی تیسری منزل تک بھی پہنچ گئے۔ سکیورٹی اہلکاروں کی نظر پڑنے کے بعد انہیں پکڑ کر ممبئی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
باندرہ پولیس نے دونوں لوگوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 452/34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔فی الحال پولیس ان دونوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ وہ گجرات سے آئے تھے اور شاہ رخ سے ملنا چاہتے تھے۔
احتیاط کے طور پر شاہ رخ خان کے بنگلے کی سیکورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔