ایک نیوز :پی ایس ایل PSL8کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6وکٹوں سے شکست دیدی ۔
تفصیلات کےمطابق راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے پی ایس ایل کے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان نے ٹاس جیتا اور خود ہی پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 201/5رنز بنائے ۔کپتان عماد وسیم 54 گیندوں پر 92 رنز بنا کر ناقابل شکست رہےجبکہ ایڈم روسنگٹن20،طیب طاہر19 اور شرجیل میمن نے 8 رنزبنائے ۔عرفان خان30 اورشعیب ملک12 رنز بنا سکے۔ٹوم کیرن نے 2 وکٹیں حاصل کیں ،رومان رئیس،حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
Our playing XI for #IUvKK
— Islamabad United (@IsbUnited) March 3, 2023
Colin Munro
ALEX HALES
RVD Dussen
Shadab Khan
Azam Khan
Asif Ali
Faheem Ashraf
Tom Curran
Mubasir Khan
Hassan Ali
Rumman Raees
Good luck #Sherus????#HBLPSL8 #UnitedWeWin
202کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔اعظم خان نے41گیندوں پر 78 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ۔ فہیم اشرف41، الیکس ہیلز نے 34 رنز بنائے ۔