محمد خان بھٹی بھی بلوچستان پولیس کے حوالے

Mar 03, 2023 | 17:34 PM

ایک نیوز :سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی  کا  8 مارچ تک ریمانڈ منظورکرلیا گیا ۔
ترجمان اینٹی کرپشن کےمطابق محمد خان بھٹی کو 8 مارچ تک بلوچستان پولیس کے حوالے کردیا گیا ،محمد خان بھٹی کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیاتھا۔ترجمان کے مطابق محمد خان بھٹی کے جوڈیشل ہونے کے بعد  راہداری ریمانڈ کی درخواست دیں گے ،راہداری ریمانڈ حاصل کر کے محمد خان بھٹی کو پنجاب لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا ، کوئٹہ پولیس نے ملزم کو پاکستان سے فرار ہوتے ہوئے بارڈر سے گرفتار کیا، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ کوئٹہ پولیس نے محمد خان بھٹی کو پاکستان سے فرار ہوتے ہوئے بارڈر سے گرفتار کیا،انہوں نے کہا کہ محمد خان بھٹی کو کوئٹہ پولیس سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور لانے کیلئے 4 رکنی ٹیم تشکیل دیدی ہے، محمد خان بھٹی کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب میں 80کروڑ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں