ایک نیوز: راولپنڈی میں جنس چھپا کر مسجد میں امامت کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق محمد خان ڈیڑھ سال کر مسجد میں امامت کے فرائض سرانجام دیتا رہا۔محمد خان نے متعدد جنازے، نمازوں کی امامت اور نکاح بھی پڑھائے۔ مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ امام مسجد نے بیرون ملک جانے کا کہہ کر امامت چھوڑ دی تھی۔محمد خان چند روز خواجہ سراء کے روپ میں بھیک بھی مانگتا رہا۔ملزم نے اپنی جنس چھپا کر مرحوم افراد کی نمازہ جنازہ پڑھا کر سخت زیادتی کی ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ مقامی شہری راجہ محمد شفیق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔