ایک نیوز: ایم پی اے عبدالحئی دستی کی رہائشگاہ سے 15 کروڑ روپے سے زائد رقم کی برآمدگی کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی۔ سابق ایم پی اے سے مقدمہ کی تفتیش اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق عبدالحئی دستی کے فرنٹ مین حاجی محمد 22 فروری کو 42لاکھ 7ہزار 573 درہم جو کہ پاکستانی کرنسی کے مطابق 30کروڑ روپے بنتے ہیں لے کر دبئی فرار ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ عبدالحئی دستی نے ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کروارکھی ہے۔
سابق صوبائی وزیر کو آئندہ ہفتے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر میں طلب کرلیا گیا ہے۔ عبدالحئی دستی اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر میں تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔
یاد رہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے چند روز قبل عبدالحئی دستی کے گھر مظفر گڑھ میں چھاپہ مار کر 15 کروڑ روپے برآمد کرلئے تھے۔