ایم بی بی ایس کے سالانہ نتائج کا اعلان

Mar 03, 2023 | 16:10 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2022کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 43 میڈیکل کالجوں کے 5169 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جس میں سے 4506  طلباء پاس جبکہ 640 فیل ہوئے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 87.56 فیصد رہا۔

ترجمان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور  کی انا مریم نے 544/600 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کے محمد حارث خان نے 543 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور ہی کے اویس انصر نے 539 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اناٹومی میں 92 ، فزیالوجی میں 121 ، بائیو کیمسٹری میں 309 طلبہ نے ڈسٹنکشن حاصل کی۔سپلیمنٹری امتحانات28 اپریل سے شروع ہوں گے

مزیدخبریں