ایک نیوز: مہنگائی کے ستائے عوام کو اسی ہفتے مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا، حکومت نے امپورٹڈ سامان پر ٹیکس بڑھانے کی تیاری کر لی، امپورٹڈ الیکٹرونکس آئٹمز، خواتین کیلئے امپورٹڈ میک اپ کے سامان پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی ہے کہ رکنے کا نام نہیں لے رہے، عوام پر مہنگائی کا نیا طوفان اسی ہفتے آنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ، مالی مشکلات کا شکار حکومت نے لگژری امپورٹیڈ سامان پر ٹیکس 17 سے 25 فیصد کرنے کی تیاری کر لی ہے جس کا نوٹیفکیشن وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کےذریعے منظوری لی جائے گی،لگژری آئٹمز پرسیلز ٹیکس بڑھانے سے ایف بی آرکو چار ماہ میں 15 ارب روپے کی آمدن ہوگی،سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری لے کر ایف بی آر نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔
امپورٹڈ لپ اسٹک، فیس پاؤڈر، بالوں کیلئے رولر اور ڈرائرز ،پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک، امپورٹڈ برانڈڈ شوز ،خواتین کیلئے امپورٹڈ برانڈ کے پرس، امپورٹڈ شیمپو، صابن ،لوشن پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو جائے گا اسی طرح امپورٹڈ برانڈ ہیڈ فونز، آئی پوڈ اور اسپیکرز، امپورٹڈ دروازوں اور کھڑکیوں ، امپورٹڈ لگژری برتنوں پر، امپورٹڈ باتھ فٹنگز ، امپورٹڈ ٹائلز، سینٹری کے سامان، امپورٹڈ فانوس اور فینسی لائٹس پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 25 ہو جائے گی۔