ایک نیوز: ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافرکو آف لوڈ کر دیاہے۔
رپورٹ کے مطابق عاطف ارشاد نامی مسافر فلائٹ نمبر EY 242 کے ذریعے ابوظہبی جا رہا تھا۔دوران تلاشی مسافر کے سامان سے جعلی پاکستانی پاسپورٹس، نیدرلینڈ اور سویڈن کے جعلی ویزہ سٹیکر برآمد کر لئے گئے ہیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے 30 لاکھ کے عوض ایجنٹ سے پاسپورٹ اور ویزے حاصل کئے ہیں۔ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے جعلی پاسپورٹ عاشر عظیم اور علی رضا کے نام پر تھے۔
ملزم نے انہی پاسپورٹس اور ویزوں کی مدد سے ابو ظہبی سے اٹلی جانا تھا۔ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 30لاکھ روپے کے عوض جعلی ویزے پرکینیڈاجانے والی خاتون مسافر کو آف لوڈ کر دیا تھا۔مسافر کو سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لئے شفٹ انچارج کو ریفر کیا گیا تھا۔مسافر کی جانب سے پیش کئے جانیوالے پاسپورٹ پر کینیڈاکا جعلی ویزا لگا ہوا تھا،ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے ویزہ 30 لاکھ کے عوض ایجنٹ سے حاصل کیا تھا۔مسافر کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاھور منتقل کر دیا گیا۔ خاتون مسافر فلائٹ نمبر پی کے 797 سے ٹورنٹو جا رہی تھی۔مسافر کے پاسپورٹ پر کینیڈا کا جعلی ویزہ لگا ہوا تھا۔