کراچی: فائرنگ کا ڈرامہ رچا کر بھتہ وصول کرنے والا گروہ گرفتار

کراچی: فائرنگ کا ڈرامہ رچا کر بھتہ وصول کرنے والا گروہ گرفتار

ایک نیوز: کراچی میں بھتہ دھمکی کی آڑ میں فائرنگ کا ڈرامہ رچانے اور بلڈر حضرات کو ڈرا کر بھتہ وصول کرنے والا چار  رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

 ایس ایس پی عارف عزیز  کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقامی بلڈر نصیر احمد قریشی، عمران عرف چور، شاہد اور ارشد شامل ہیں۔ 22 جنوری کو کلری پولیس کو اطلاع دی گئی کہ نصیر احمد قریشی پر بھتہ نہ دینے  پر فائرنگ کی گئی ہے۔پولیس نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ انہوں نے  نصیر احمد کے ساتھ مل کرڈرامہ رچایا تھا۔ڈرامے کا مقصد دیگر بلڈر حضرات کو ڈرا کو بھتہ وصول کیا جاسکے۔ملزمان کی نشاندھی پر پولیس نے گروہ کے سرغنہ نصید احمد کو بھی گرفتار کر لیا، ملزمان نے چار پستول برآمد ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی عارف عزیز  کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے لیاری گینگ وار کے کارندے  فاروق مایا  کو بھی متعدد بار بھتہ وصولی میں مدد فراہم کی تھی۔ملزمان بھتہ وصولی سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب بھی تھے۔ملزمان لیاری میں بلڈر ز سمیت تاجر برادری  کو بھتے  کی دھمکیاں  دے کر امن وامان کی صورتحال خراب کر رہے  تھے۔